چنئی10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ 21ویں صدی انتہائی ’’سخت چیلنجز‘‘کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے قابل اورذمہ دار مسلح افواج سے استحکام اور امن کویقینی بنانے کی اپیل کی ۔صدر نے سلامتی کے چیلنجزکو بین الاقوامی منظر نامے میں روایتی سرحدوں اور خطرات سے کہیں آگے بتاتے ہوئے کہاکہ بھارت کو ایسے نوجوان مردوں اورعورتوں کی ضرورت ہے جومتنازعہ آبی علاقہ میں شپنگ کے چیلنج کو قبول کریں اور ملک کی خدمت کے دوران اپنی زندگی داؤپرلگانے سے نہ چھوڑیں اوربغیر تھکے ہوئے اوراطمینان کے انداز سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سامنے موجودسیکورٹی چیلنجز بین الاقوامی منظر نامے میں روایتی سرحدوں اور روایتی خطرات سے کہیں آگے ہیں۔ان میں دنیا کے غیرمستحکم تارکین وطن کی سلامتی،توانائی کے تحفظ کے مسئلے اور سمندری راستوں کی حفاظت شامل ہے۔افسر ٹریننگ اکیڈمی میں موسم گرما سیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مشاہدے کے موقع پر حکام سے خطاب کرتے ہوئے مکھرجی نے کہا کہ گھریلو بحران کے حالات میں، چاہے وہ انسان ساختہ ہوں یا قدرتی، ملک نے مسلح افواج میں اعتمادظاہرکیاہے